نصیب ہوتا ہے وہ سب بھوک کے سبب اور صبر کی برکت سے ہوتا ہے۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول ہمیں بزرگان دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی یاد دلاتا ہے ۔اس ماحول میں آ کر ہر ہر عضو کا قفلِ مدینہ لگانے کا ذہن بنتا ہے۔دعوتِ اسلامی کی اصطلاح میں اپنے پیٹ کو حرام غذا سے بچانا اور حلال خوراک بھی بھوک سے کم کھانا پیٹ کا ’’قُفلِ مدینہ‘‘کہلاتا ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بھی بھوک سے کم کھانے اور پیٹ کا قُفل ِمدینہ لگانے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین (2)
یا الٰہی پیٹ کا قفلِ مدینہ کر عطا از پئے غوث و رضا کر بھوک کا گوہر عطا
علمائے کرام اور ساداتِ عظام کی تعظیم فرماتے
خواجہ شمس العارفین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ علمائے کرام اورساداتِ عظام کی بہت تعظیم فرماتے تھے،طالبِ علموں اور درویشوں کو زیادہ عزیز رکھتے تھے۔ بزرگوں کی اولاد اگرچہ ناشائستہ کردار کیوں نہ ہوتی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہان کا لحاظ فرماتے تھےبلکہ اگر کوئی شخص کسی عناد(دشمنی) کے سبب بزرگوں کی اولاد سے فساد(جھگڑا)کرتاتو اس پر ناراضی کا اظہار فرماتےاور خلاف ِعادات ان کی امداد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … منھاج العابدین،الباب الثالث ،الفصل الخامس فی البطن و حفظہ ،ص ۹۸
2 … بھوک کے مزید فضائل جاننے کے لیے شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولاناابو بلال ،محمد الیاس عطارؔ قادِری رضوی ،ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تالیف ’’پیٹ کا قفلِ مدینہ‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔