محمد الیاس عطار قادری رضویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب ’’نماز کے احکام‘‘ صفحہ176پر نقل فرماتے ہیں :جب حضرت سیّدنا عمر فاروق اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو عرض کی گئی:اے امیرالمؤمنین!نماز( کا وقت ہے)،فرمایا: جی ہاں ،سنئے !”جو شخص نماز کو ضائع کرتا ہے اس کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں۔“ اور حضرت سیّدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے شدید زخمی ہونے کے باوجود نماز ادا فرمائی۔ (1)
نماز کی اہمیت و فضیلت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی نماز کادھیان رکھنا چاہئے۔یاد رکھئے !ہر عاقل بالغ مسلمان پر روزانہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ پارہ2سورۂ بقرہ کی آیت238میں ارشاد فرماتا ہے:
حٰفِظُوۡا عَلَی الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی٭ وَقُوۡمُوۡا لِلہِ قٰنِتِیۡنَ﴿۲۳۸﴾ (2)
ترجمہ کنزالایمان:نگہبانی کرو سب نمازوں اور بیچ کی نماز کی اور کھڑے ہو اللہ کے حضور ادب سے۔
صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاِس آیت مبارکہ کے تحت لکھتے ہیں:یعنی پنجگانہ فرض نمازوں کو ان کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کتاب الکبائر ،ص ۲۲ 2… پ۲،البقرۃ:۲۳۸