Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
30 - 77
آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نماز باجماعت ادافرماتے 
حضرت خواجہ شمسُ الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ شریعتِ مقدسہ کی اتباع اور پیروی میں اپنی مثال آپ تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمسجد میں نماز باجماعت ادا فرماتے تھے مگر مسجدکے فرش پر اپنے لئے کوئی علیحدہ مصلیٰ نہیں بچھاتے تھے۔(1) 
شیخُ الاسلام والمسلمینحضرت خواجہ قمرالدین سیالوی(2)رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1 …انوار شمسیہ ،ص۴۸ 
2 … آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت ماہِ جُمادی الاولیٰ ۱۳۲۴ھ مطابق  1906ء سیال شریف ضلع گلزارطیبہ (سرگودھا،پنجاب) میں ہوئی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے قرآنِ پاک حفظ کرنے کے بعد فارسی اور عربی فنون کی کتب دارالعلوم ضیاء شمس الاسلام سیال شریف میں مختلف اساتذۂ کرام سے پڑھیں،منطق وفلسفہ پڑھنے کے لئے مدرسہ صوفیہ اجمیر شریف چلے گئے پھرواپس دارالعلوم ضیاء ِشمس الاسلام سیال شریف آئے اوریہیں سے    سندِفراغت حاصل کی۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہحضرت خواجہ ضیاء الدین سیالوی رَحْمَۃُ  اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی وفات کے بعد آستانَۂ عالیہ سیال شریف کی مسندِ سجادگی کو رونق بخشتے ہوئے مسند نشیں ہوئے۔تحریکِ پاکستان میں آپ نے بڑا وقیع اورمؤثر کردار اداکیا۔آپ صاحبِ تصنیف بزرگ تھے آپ کی مشہورکتابیں التحقیق فی التطلیق،الجہاد، تقریرِ دلپذیر وغیرہ ہیں ۔آپ