Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
28 - 77
آپ کے اوصاف 
	 حضرت خواجہ شمس الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےاوصاف پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی  اللہُ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ  وَسَلَّم کی سنّتوں کے آئینہ دار  تھے (1) آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہر آنے والے شخص سے خلوص اورمحبت کا اظہارفرماتے اوراجنبی اور روزانہ ملنے والے سے ایک طرح ملاقات فرماتے تھے۔زائروں اور مسافروں سے محبت فرماتے اور انہیں اپنے پاس بٹھاتے۔ ہر شخص سے شفقت اورمحبت سے پیش آتے اور مسکینوں، یتیموں اور بیواؤں پر حد درجہ  شفقت فرماتے ۔ ہر ایک کے دکھ درد کی داستان سنتےاورمناسب حال علاج فرماتے تھے۔(2)آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا فرمان ہے کہ جس(مؤمن کامل)کو اچھااخلاق حاصل ہے (تو گویا)اسے مرتبہ ولایت حاصل ہے ۔ (3)
  میٹھے  میٹھے اسلامی  بھائیو! نرم مزاجی اور حسنِ اَخلاق  لوگوں کو  ہمارا گرویدہ کرسکتا ہے جبکہ بے جاسختی اور ڈانٹ ڈپٹ  کی عادت ہماری شخصیت کونقصان پہنچا سکتی ہے۔ہر  مسلمان کو چاہئے کہ اپنے اخلاق سنوارنے کی کوشش کرے اورلوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملاقات کرے،چنانچہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1 …انوار شمسیہ ،ص۴۸ ملتقطاً 
2 … تاریخ مشائخ چشت ،ص ۵۳۵ ملخصاً، انوار شمسیہ ،ص۴۸ ملتقطاً 
3 … سیرت حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی ،۱۵۸