Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
27 - 77
 استعمال کیا کرتے۔ان کی پلیٹ سے کھانے کے لیے بچے آپس میں ضد کرتے تھے۔ان کی جھوٹی چائے کو واپس پتیلے میں ڈال کر سب کو پیش کرتے تھے۔یہ ان کے مدنی کردار کی مضبوط دلیل ہے گویا کہ امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رَضَویدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے عطاکردہ گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 19مدنی پھولوں پر ان کا مضبوطی سے عمل تھا،ان میں سے چند مدنی پھول یہ ہیں : (1) 
گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول
(1)گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجئے۔(2)والِدہ یا والِدصاحِب کو آتے دیکھ کرتعظیمًا کھڑے ہو جایئے۔(3)دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والِدصاحِب کے اور اسلامی بہنیں ماں کے ہاتھ اور پاؤں چوما کریں۔(4)والِدَین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے،ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیے،نیچی نگاہیں رکھ کر ہی بات چیت کیجئے۔(5)ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خِلافِ شَرع نہ ہو فورا ًکر ڈالئے۔ (6)سنجیدگی اپنایئے۔گھر میں تُو تکار،اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے،بات بات پر غصّے ہو جانے،کھانے میں عیب نکالنے،چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے، مارنے،گھرکے بڑوں سے اُلجھنےاوربحث کرنےکی عادَت ہو تو اپنا  رَوَیّہ یکسر تبدیل کرلیجئے،ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … مفتیٔ دعوت اسلامی ،ص ۴۵ ملخصاً