Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
26 - 77
 عَلَیْہنےخلافت سے نوازا اور ہدایت فرمائی کہ بیعت کا کام بڑے اہتمام سے کرنا، اپنے اشغال (ذکر و فکر)میں مصروف ہو کر اس کو نظر انداز نہ کردینا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے دستِ اقدس پرسب سے پہلے آپ کے  والدین کریمین نے بیعت کی، اس کے بعد دیگر لوگ مرید ہوئے۔ (1)
  میٹھے  میٹھے اسلامی  بھائیو! حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والدین کا آپ کے ہاتھ پر بیعت ہو نا اس بات کی دلیل ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اعلیٰ اخلاق و کردار  کے مالک تھے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کو ایسی خوبیوں سے نوازا تھا کہ سب سے پہلے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے والدین نے آپ سے بیعت کا شرف حاصل کیا۔ہمیں  بھی چاہئے کہ  گھر والوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں، ماں باپ اور دیگر رشتہ داروں کا اَدب و احترام کریں اور ہر ایک کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئیں،اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ    وَجَلَّ  اس کی برکت سے گھر میں مدنی ماحول بن جائے گا۔
مفتیِ دعوتِ اسلامی سے گھروالوں کی محبت 
مفتیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مفتی محمد فاروق عطاری المدنیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےآپ کے گھر والوں کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گھر والے ان سے دَم کرواتے، ان کا بچا ہواپانی سنبھال کر رکھتے اور بطور تبرک
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … تاریخ مشائخ چشت ،ص ۵۳۵ ملخصاً