عظمت میں ممتاز تھے۔آپ کے جدِ اعلیٰ حضرت شیرکرم علی قادری(1)رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ حضرت سیّدموسیٰ پاک شہید ملتانیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےمرید وخلیفۂ مجاز تھے۔ آپ کا سلسلۂ نسب پچاس واسطوں سے شہیدِ کر بلا حضرت سیّدنا عباس علمداررَحْمَۃُاللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے ذریعے امیرالمؤمنین حضرت سیّدناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے جا ملتا ہے۔(2)
ولادت کی بشارت
آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت کے بارے میں حضرت سیّدموسیٰ پاک شہید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے آپ کے جد امجد حضرت شیر کرم علی قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کویہ بشارت دی تھی کہ تمھاری اولاد میں ایک ایسا شخص پیدا ہو گا جس کے فیوضات اورکمالات سے سارا عالم فیض یاب ہوگا۔(3)
آپ کے والدین
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والدِ ماجد کا نام میاں محمد یار تھا۔ جو نہایت متقی اور پارسا بزرگ تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی والدہ ماجدہ کااسم ِگرامی جنّت بی بی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْھا تھا۔آپ قرآنِ پاک کی حافظہ تھیں۔ شب و روز عبادت و
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مزار مبارک سیال شریف سے مغربی سمت میں واقع ہے۔( المصطفیٰ و المرتضیٰ ،ص۵۰۲)
2 … انوار شمسیہ ،ص۹،۱۰ ماخوذا،سیرت حضرت شمس الدین سیالوی ،ص۲۹،انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام، ۴/۱۸۷، المصطفیٰ و المرتضیٰ،ص۵۰۲
3 … سیرت حضرت شمس الدین سیالوی،ص۳۳،انوار شمسیہ ،ص۱۵