Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
14 - 77
 تھے:’’علم سے سیری نہیں ہوئی ۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! علمِ دین ایسا سمندر ہے کہ اس میں غوطہ لگانے والا شخص علمی  ہیرے جواہرات چن چن کر کبھی نہیں تھکتااور نہ ہی اس کی طلب  میں کمی واقع ہوتی ہےچنانچہ 
حضرتسیّدنااِنَس بن مالکرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے: رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:”دو حریص کبھی سیر نہیں ہوتے، ایک مال کا حریص اور دوسراعلم کا حریص۔“ (2)  
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نےکبھی بھی کسی  مالدار کو یہ کہتے نہیں سنا ہو گا کہ ”بہت مال کمالیا۔اب بس۔“بلکہ وہ مزید دولت کمانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ اسی طرح کوئی صحیح العقیدہ عالمِ دین  ایسا نہیں ملے گا جو یہ کہے:”بہت پڑھ لیا، مزید پڑھنے کی حاجت نہیں۔“بلکہ ہر عالمِ دین  مزید علم کی طلب میں رہتا ہے۔ 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان بزرگانِ دین کے صدقےہمیں بھی  علمِ دین حاصل کرنے کا شوق،لگن اورتڑپ عطافرمائے ۔
آپ کے اساتذہ کرام 
حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جن حضرات سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … برکاتِ سیال،ص۱۴ملخصاً
2 …مستدرک للحاکم،کتاب العلم،باب منھومان لا یشبعان، ۱/۲۸۲،حدیث:۳۱۸