Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
10 - 77
 خدمت میں حاضر ہو کر بیعت ہوئے اور ہر دوسرے دن سیال شریف سے تونسہ شریف پیر و مرشد کی خدمت میں حاضر ہوتے  حالانکہ سیال شریف سے تونسہ شریف کے درمیان سو کوس(تقریباً دو سو میل) کا فاصلہ تھا مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  سفر کے دوران کسی سے سوال نہیں کرتے تھے ۔ (1)  
آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مرید و خلیفہ حضرت خواجہ سیّد غلام حیدر علی شاہ جلال پوریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ملفوظات میں ہے:ہمارے پیر و مرشد حضرت خواجہ شمس الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ابتداء میں شاہانہ مزاج اور لباس رکھتے تھے، جہاں جاتے تھے عوام و خواص میں مقبول ہو جاتے تھے۔مولانا محمد علی مکھڈویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب تک انہیں ساتھ نہ بٹھالیتے کھانا نہیں کھاتے تھے۔ اسی طرح ایک تاجر  تھا جو ہفتہ کے بعد آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو دعوت پر بلاتا تھا ورنہ اکثر  روز فاقہ رہتا تھا۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 …ملفوظات حیدری ،ص ۶۰ملخصا              2 …ملفوظات حیدری ،ص ۲۳۳ ملخصا