کرنا، مسجد میں اپنا وقت گزارنا اور اسے آباد کرنا یقینا ً خوش بختوں اور سعادت مندوں کا حصہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے سُنّتوں کی تربیت کے بے شمار مَدَنی قافلے مُلک بہ مُلک شہر بہ شہر اورقَریہ بہ قَریہ 3دن، 12دن،30 دن بلکہ 12اور 26ماہ کے لئے بھی سفر کرکے علمِ دین اور سُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے ہیں اور نیکی کی دعوت کی دھو میں مچا رہے ہیں۔ان خوش نصیبوں کا اکثر وقت مسجد میں علم دین کے حلقوںمیں شرکت اور سنتیں سیکھنے سکھانے میں گزرتا ہے آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کو اپنانے اور عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے کی سعادت حاصِل کیجئے۔مسجد سے محبت اور اسے آباد کرنے کے متعلق تین احادیث ملاحظہ کیجئے ۔
(1) حضرت سیدنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے :جب تم مسجد میں کثرت سے آمدورفت رکھنے والےکسی شخص کو دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّفرماتا ہے : اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰہِ مَنْ اٰمَنَ بِا للّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِر (1)ترجمۂ کنزالایمان :اللہ کی مسجد یں وہی آبا د کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایما ن لاتے ۔ (2)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
… پ ۱۰ ،التوبة:۱۸
2… ترمذی ، کتا ب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمة الصلوۃ ،۴/۲۸۰حدیث:۲۶۲۶