Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
66 - 68
 اَلْبِکْرِی الْمَدَنی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الغَنِی کے والدِ محترم حضرت شیخ علی حُسین مَدَنی علیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ الغنی کے ہاں مدینۂ طَیِّبہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً  میں محفِلِ میلادمُنعَقِد ہوئی جو کہ پُر ذَوق محفِل تھی اور انوارِ نبوی خوب چمکے۔ محفِل کے اختِتام پر میرِ محفِل نے تَبَرُّکاًجلیبی تقسیم کی اور فرمایا:آج رات میلاد کی جَلیبی کھانے والے کو تاجدارِ رسالت، شَہَنْشاہِ نُبُوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  کی اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ زیارت ہوگی، کل عَلی الصُبح بعد نمازِ فجر مسجدُ النَّبَوِیِّ الشَّریف عَلٰی صَاحِبِھَاالصَّلٰوۃُ  وَ السَّلَام  میں ہر ایک اپنی کیفیتِ دیدار سنائے۔حاجی غلام حسین مَدَنی مرحوم کابیان ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ:میں نے بھی وہ جَلیبی کھائی تھی، مجھے سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار نصیب ہوا، میں نے اِس حال میں حُضُور ِ پاک ، صاحِبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت کی کہ دا ہنی جانب بغل میں (غزالیِ زماں رازیِ دَوراں) حضرتِ قبلہ سیِّد احمد سعید کاظمی شاہ صاحِب (رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ) ہیں اور دوسرے ہاتھ میں( مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت  حضرت)مفتی احمد یار خان (عَلَیْہِ رَحمَۃُ الحَنَّان) کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔(1) 
	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  انوارِقطبِ مدینہ ص٥٣