Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
6 - 68
روحانی تربیت کے لئے بھی کمربستہ ہوجائيے۔(1)
مِری آنیوالی نسلیں ترے عشق ہی میں مچلیں
انہیں نیک تُو بنانا مَدَنی مدینے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مسجد سے محبت 
	والد ماجد حضرت مولانا محمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان عید کے مبارک دن بہت سی ریز گاری لیتے اور بچوں میں بانٹنے کے لئے باہر بیٹھ جاتے،  بڑی عمر کے افراد بھی یہ کہتے ہوئے پیسے لے لیتے کہ آج تو استاد محترم پیسے بانٹ رہے ہیں ہم بھی کچھ لے لیتے ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ عمر کے آخری حصے میں بیمار رہنے لگے یہاں تک کہ جسم اچانک سُن ہوجاتااور چلتے ہوئے لڑکھڑاکر گرجاتے مگر مسجد کے ساتھ ایسا تعلق اور دِلی لگاؤ قائم ہوگیا تھا کہ کسی پَل چین نہ آتا، چنانچہ مسجد میں مسلسل حاضر ہوتے ،کئی مرتبہ مسجد کی سیڑھیوں سے گرے اور چوٹیں لگیں مگر کسی حال میں مسجد سے منہ نہ موڑا،بعدِ  وصال غسل کےوقت جسم پر چوٹوں اور زخموں کے کافی  نشانات  موجود تھے۔(2) 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رضائے الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ کی خاطر مسجدسے محبت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1  …  تربیت اولاد، ص ۲۳،۲۴وغیرہ
2  …  حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۶۶ملخصاً