Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
55 - 68
 لباس پہنو اگر ان چیزوں سے خالی ہو تو کوئی لباس پہنو عزت نہیں ہوگی۔(1) 5:عورت گھر میں ایسی ہے جیسے چمن میں پھول اور پھول چمن میں ہی ہر ابھرا رہتا ہے اگر توڑ کر باہر لایا گیا تو مرجھا جائے گا۔اسی طرح عورت کا چمن اس کا گھر اور اس کے بال بچے ہیں اس کو بلاوجہ باہر نہ لاؤ ورنہ مرجھا جائے گی۔(2)
6:مسلمانوں کو بر باد کر نے والے اسباب میں سے بڑا سبب ان کے جوانوں کی بے کاری اور بچوں کی آوار گی ہے ۔ (3) 
7:حلال ر ز ق حاصل کرو ، بےکاری صدہا گناہوں کی جڑہے ، رزق حلال سے عبادت میں ذوق ،نیکیوں کا شوق اور اطاعت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔(4) 
مشہور تلامذہ
	حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اپنی پوری  زندگی اپنے قلم وزبان ،تفکر وتدبر سے دینِ اسلام کی ایسی خدمت فرمائی کہ رہتی دنیا تک عوام وخواص اس سے فیض یاب ہوتے رہیں گےاسی سلسلے کی ایک کڑی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے شاگرد ہیں جن کی چمک دمک سے مسلک حق مذہب اہلسنت کا نام روشن و تاباں رہے گا آپ کے چند مشہور اورنامورشاگردوں کے نام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  اسلامی زندگی ،ص۹۰
2  …  اسلامی زندگی ،ص۱۰۶
3  …  اسلامی زندگی ،ص۱۳۶
  4  …  اسلامی زندگی ،ص۱۵۶