Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
54 - 68
آغاز ۱۳۶۳ھ میں فرمایا اور وصال مبارک تک گیارہ جلدوں پر اپنے علم و فیضان کے چمکتے دمکتے موتیوں کو سجایا۔
حکیم الامت کے حکمت بھرے مدنی پھول 
1:اپنے سینے(مسلمانوں کے کینے سے) صاف رکھو تاکہ ان میں مدینے کے انوار دیکھو  ۔(1) 
2:مسلمانوں کے مَجمَعوں ، درسِ قراٰن کی مجلسوں ، عُلَمائے دین و اولیائے کامِلین کی بارگاہوں میں بد بُو دار مُنہ لے کر نہ جاؤ۔(2) 
3: گھر میں داخِل ہوتے وقت بِسْمِ  اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ کر پہلے سیدھا قدم دروازہ میں داخِل کر نا چاہیے  پھر گھر والوں کو سلام کرتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو اَلسَّلامُ عَلَیْکَ اَیُّہاَ النَّبِیُّ وَ رحْمَةُ الله وَ بَرَکاتُہٗ کہیں۔ بعض بُزُرگوں کو دیکھا گیا ہے کہ دن کی ابتِداء میں گھر میں داخِل ہو تے وقت بِسْمِ  اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور قُلْ ھُوَ الله شریف پڑھ لیتے ہیں کہ اس سے گھر میں اِتِّفاق بھی رَہتا ہے (یعنی جھگڑا نہیں ہوتا )اور روزی میں بَرَکت بھی۔ (3) 
4:اگر تم عزت اور ترقی والی قوم کے فرد ہوتو تمہاری ہر طرح عزت ہوگی کوئی بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  مراٰ ۃ المناجیح، ۶/ ۴۷۲
2  …  مراٰۃالمناجیح ، ۶/۲۵
3…  مِراٰۃالمناجِیح، ۶/۹