Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
53 - 68
 علم کے قدر دان ہیں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً علما اور طلبہ کو اپنی قربتوں سے نوازتے رہتے ہیں ان کے  سامنے علم کے فوائد اور اس کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں،نہ صرف اپنے متعلقین اور مریدین کو علمائے اہلسنّت کی کتب پڑھنے کا  ذہن عطا کرتے ہیں بلکہ اپنی  تصانیف کو جا بجاعلمائے اہلسنّت کے تذکرے اور ان کی کتب کے حوالہ جات سے مزین فرماتے ہیں،جو مطالعہ کرنے والوں کے دل و دماغ کو بکھرے موتیوں کی طرح  منور کردیتے ہیں ان میں بالخصوص فتاویٰ رضویہ ،بہار شریعت ، تفسیر نعیمی اور مرأۃ المناجیح قابلِ ذکر ہیں ۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کی کتب و تصانیف کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اس کی وجہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ترغیب کے ساتھ ساتھ حضرت مفتی صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا اندازِ تحریر بھی ہے جس کے متعلق خود ارشاد فرماتے ہیں: میں جب لکھنے بیٹھتا ہوں تو یہ بات مَدِّ نظر رکھتا ہوں کہ میں بچوں ،عورتوں  اور دیہات کےکم پڑھےلوگوں سے مخاطب ہوں۔(1)دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کوآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی دو کتابیں’’اسلامی زندگی ‘‘اور ’’علم القرآن‘‘شائع کرنے کا شرف بھی حاصل ہے۔  مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے مشکوٰۃ شریف کی شہرہ آفاق شرح مرأۃ المناجیح   کا آغاز1959ء میں فرمایا جو تقریباً 8 سال میں مکمل ہوئی ، جبکہ تفسیر نعیمی کا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حالاتِ زندگی ،حیاتِ سالک ،ص۱۰۴