Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
51 - 68
7:شان حبيب الرحمن من آيات القرآن 
8:اسلامي زندگي (اسلامی تقریبات کا ذکر اور فی زمانہ ان کی خرابیوں کا تذکرہ )،
9:علم القرآن (قرآنی اصطلاحات کا محققانہ بیان )،
10:ديوانِ سالک (نعتیہ کلام کا مجموعہ )،
11:فتاوی نعیمیہ ،
12:امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ پرایک نظر (1)
مسندِ اِفتاء پر جلوہ گری
	حضرت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے19 سال کی عمر  مبارک میں ربیع الاول کے پر بہار مہینے کی پہلی تاریخ کو پہلا فتویٰ لکھا پھر استادِ محترم صدر الافاضل حضرت علامہ مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ایک مختصر سی تقریب کے بعد آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو جامعہ نعیمیہ کی مسندِ افتاء پر فائز  فرمادیا۔  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے 1913ء تا 1957 تقریبا ً چوالیس سال تک فتوی نویسی کی خدمت کا فریضہ انجام دیا اور اپنی نوکِ قلم سے ہزار ہا فتاویٰ جاری کئے۔افسوس  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے  تمام فتاویٰ جات کو محفوظ نہیں کیا جاسکا ۔(2)  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۱۸۹ تا ۱۹۲ ملتقطاً
2…  حالات زندگی ،ص۱۸۷ ملخصاً