Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
50 - 68
  اور بد حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے بیش بہا کتب تصنیف فرمائیں جن میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے   اسلوب تحریرکو آسان ،عام فہم اور روز مرہ کی مثالوں سے مزین کرتے ہوئے جگہ جگہ ادب، محبت ، تعظیمِ رسول اورعشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے انمول موتی بکھیر دئیے ہیں ۔(1) 
نوک ِ قلم کی کرشمہ سازی  
	حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کثیر التصانیف بزرگ ہیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا قلم مسلسل گرم اور تیز رفتار رہا جس میں  بڑھتی عمر اور بىمارى کے اىام  بھى کچھ کمی نہ لاسکے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی اکثر کتب  زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکی ہیں جنہیں  عوام وخواص  پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں  ۔ان میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں:
1:تفسیر نعیمی  ( گیارہ جلدیں)، 
2:نور العرفان فی حاشیۃ القرآن،
 3:نعیم الباری فی انشراح البخاری (بخاری شریف کی عربی شرح)
، 4:مراۃ المناجیح ( مشکوۃ المصابیح ٍکی اردو شرح)
5: جاء الحق( عقائد پرمدلل لاجواب کتاب)، 
6: علم المیراث
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  تذکرہ اکابر اہلسنت ،ص۵۶