Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
49 - 68
کے لیے کئی ”مدارسُ المدینہ“ اور عالِمہ بنانے کے لئے مُتَعَدَّد ”جامِعاتُ المدینہ “ قائم ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی میں ” حافِظات “اور” مَدَنِیّہ عالِمات“ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔(1)
مِری کاش!ساری بہنیں ، رہیں مَدَنی بُرقعوں میں
ہو کرم شہ زمانہ     مَدَنی   مدینے  والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
دینی  وملی خدمات 
	شىخ التفسىر مفتى احمد ىار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے تقریباً پچاس سال کا  عرصہ علم دین کی خدمت اور اشاعت میں گزارا۔میدان تقریرکا  ہویا تحریرکا  ،تدریس کا ہو یا تحقیق کا، فوائد قوم و ملت کے  ہوں یا مسلک حق اہلسنّت کے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنا طریقہ کارعلمی اورمُثبَت ہی رکھاتحریکِ پاکستان کے سلسلے میں صدر الافاضل حضرت علامہ مفتی سیّد محمدنعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی نے قرار داد پیش کی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے تائید میں اپنی کوششیں بڑھادیں، 1945ءمیں نظریہ پاکستان کے لئے بنارس (یوپی ہند)میں آل انڈیا سنی کانفرنس منعقد ہوئی تو اس میں پیش پیش رہے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مسلکِ اہلِ سنّت کی تقویت اور ترویج و اشاعت میں کوئی کسر  نہ چھوڑی امت مسلمہ کی کم علمی ،بد عملی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  آداب طعام ،ص۳۹۳ بتغیر وغیرہ