Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
48 - 68
ثابت ہوا اور سینکڑوں اسلامی بہنیں دینی ماحول سے وابستہ ہوئیں اورعلم دین کے زیور سے آراستہ ہوئیں۔(1)
	پیارے اسلامی بھائیو!تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جس کا آغاز امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال  محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے رفقاء کے ساتھ۱۴۰۱ھ میں کیا تھا ،کی برکتیں جہاں لاکھوں لاکھ اسلامی بھائیوں کو نصیب ہوئیں اور وہ صلوٰۃ وسنّت کی راہ پر گامزن ہوگئے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی گناہوں سے توبہ کر نے اور اپنی زندگی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے احکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش کرنے کی توفیق ملی۔بے نمازی اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی جبکہ فیشن پرستی سے سَرشار مُعاشَرہ میں پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں گناھوں کے دَلدَل سے نکل کر اُمّہاتُ الْمُؤمِنِین اورشہزادئ کونَین بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں۔ گلے میں دوپٹاّ لٹکا کر شاپنگ سینڑوں اور مَخلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیما گھروں کی زینت بننے والیوں کو کربلا والی عِفَّت مَآب َّ شہزادیوں رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی شرم و حیا کی وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقَع اُن کے لباس کا لازمی جز بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مَدَنی مُنّیوں اور اسلامی بہنوں کو قرآنِ کریم حِفظ ونا ظِرہ کی مفت تعلیم دینے 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۸۰ملخصاً