Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
47 - 68
 ہوا کہ پہلی مرتبہ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تو انہوں نے  آپ کو  اعلىٰ حضرت کا رسالہ مبارکہ ” العَطایا القدیر فى حکم التصویر“(1) مطالعہ کے لىے مرحمت فرماىا، اس رسالے مىں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکواعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی علمی عظمت کا پہلى بار احساس ہوا اور یہی احساس پہلے عقیدت اور پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی زندگی کا  سرماىہ بن گىا۔(2)جب مدرسہ شمس العلوم بدایوں میں زیرِ تعلیم تھے تو بریلی شریف جا کر اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی زیارت سے مشرف ہوئے۔(3)
اسلامی بہنوں میں مدنی کام 
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کو زندگی کے آخری سالوں میں یہ احساس زیادہ ستانے لگا تھا کہ اسلامی بہنوں میں دینی رجحان کم سے کم اورعلمِ دین کا فقدان ہوتا جارہا ہے چنانچہ نیکی کی دعوت کے مقدس جذبے کے تحت آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے گھر میں بڑی بہو اور چھوٹی صاحب زادی کومشکوٰۃ اور بخاری شریف کا ترجمہ چار سا ل میں پڑھایا عربی زبان کے ضروری قواعد اورعربی بول چال کی کچھ مشق بھی کروائی نیز درس وبیان کا طریقہ سکھایا یہ طریقہ کار نہایت کارگر 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1  …  یہ رسالہ فتاویٰ رضویہ  جلد ۲۴ میں موجود ہے ۔
2  …  حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۹۲ملخصاً
 3… تذکرہ اکابرِ اہلِ سنّت ،ص ۵۴