Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
45 - 68
تلاوت کا مقررہ وظیفہ پورا کیا جب  اسپتال میں داخل ہوئے تو اکثر یہ سوچا کرتے تھے  کہ یہاں قرآن پاک کا نسخہ لایا جائے توادب و احترام کے ساتھ  کہاں رکھا جائے؟پھر ایک دن فرمایا:یہ بڑی محرومی ہے کہ اسپتال میں قرآن مجیدکی تلاوت کے لئے  کوئی جگہ نہیں بنائی جاتی۔ 
درود پاک نور وطہارت کا دریا  ہے 
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاتلاوت کے بعدسب سے بڑا وظیفہ اپنے محبوب آقا و مولیٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی ذاتِ اقدس پر درود و سلام کے گجرے نچھاور کرناتھا چنانچہ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتےوضو ہو یا نہ ہو ہر حالت میں درود پاک  زبان پر جاری رہتا یہاں تک کہ مخاطب بات کرتے ہوئے خاموش ہوجاتا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس موقع کوغنیمت جانتے اور درود پاک پڑھنا شروع کردیتے  ایک دفعہ کسی نے عرض کی:بغیر وضو درود پاک پڑھنا مناسب نہیں لگتا ،تو جواب میں ارشاد فرمایا:جو شخص پاک پانی میں غوطہ زن ہوتا ہے اس کے بدن پر آلودگی باقی نہیں رہتی اسی طرح درود پاک نور وطہارت کا دریا ہے جو اس میں غوطہ لگاتا ہے  اس کا باطن خودبخود پاک ہوجاتا ہے ۔(1)
پڑھتا رہوں کثرت سے دُرُود اُن پہ سَدا مَیں
اور ذِکْر کا بھی شوق پئے غوث ورضا دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۱۱۸ تا ۱۱۹ملخصاً