Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
31 - 68
 روٹى اور سبز کشمىرى الائچى والى چائےنوش فرماتے،  دوپہر مىں آلو،گوشت خصوصاً بکرى کے پہلو کااور  ترکارىوں مىں کدواور لوکى پسند فرماتے۔ کھانے میں اکثرایک ایک چھٹانک کی دو پتلى روٹىاں ہوتیں  اگر کبھی بھاری روٹی  پک جاتی تو نہ کھاتے یا پھر کچھ بچادیتے ساتھ  ادرک کا پانى، مولى ىا چقندر ضرور ہوتا۔ بعد نماز عشاء بھىنس کا اىک پاؤ خالص دودھ نوش فرمانے کا معمول تھا۔جبکہ مٹھائىوں مىں قلا قند، سوہن حلوہ ،بداىوں والے پىڑے اور پھلوں مىں آم پسند تھے۔(1)
کھانے کا انداز 
	حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کھانا ہمىشہ سیدھے ہاتھ سے کھاتےاور چمچہ صرف دودھ اور چائے کے لىے استعمال کرتے، چٹائى پر بىٹھ کر کھانا کھاتے اگر بچےموجود ہوتے تواىک بڑى پلىٹ میں  انہیں اپنے ساتھ  بٹھا کر کھلاتے، اگر کسی محفل میں جلوہ فرما ہوتے سب پر لازم ہوتا کہ ہاتھ دھوئىں اور بِسۡمِ اللہ شرىف بلند آواز سے پڑھ کر کھانا شروع کرىں،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پہلے نوالے پر بِسۡمِ اللہ شریف بلند آواز سے پڑھتےجبکہ  ہر نوالے پرآہستہ آہستہ  پڑھتے، جو چیز خاص آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے لئے ہوتی اسے مکمل ختم کرتے اور شیطان کے لئے کچھ نہ چھوڑتے،کھانے سے قبل ہاتھ دھونے کی سنت پرتو  اس قدر سختی سے کاربند تھے کہ اگر غسل کرنے کے فوراً بعددستر خوان پر آنا ہوتا  تو بھی پہلے ہاتھ ضرور 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حالات زندگی ،ص ١٨٣ملخصاً وغیرہ