Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
30 - 68
فرماتے ہیں: کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں مسجد میں پہلی صف میں تکبیرِ اولی کے ساتھ باجماعت ادا فرمائیں ؟
	اے کاش ! ہم پانچوں نماز یں باجماعت پہلی صف میں اداکرنے والے بن جائیں نمازِ باجماعت کی فضیلت کےتو کیا کہنے کہ تاجدار مدینہ راحت قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ رحمت نشان ہے  :نمازِ باجماعت تنہا پڑھنے سے ۲۷ درجے بڑھ کر ہے ۔(1)
	ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:جو طہارت کرکے اپنے گھر سے فرض نماز کے لئے نکلا اس کا ثواب ایسا ہے جیسا حج کرنےوالے مُحرِم (احرام باندھنے والے )کا ۔(2)
اورتکبیرِ اُولیٰ کےساتھ نماز پڑھنےوالے کو حدیثِ مبارکہ میں کیاخوب  بشارت عطا فرمائی  ہے کہ جو مسجد میں باجماعت 40راتیں نمازِعشاء اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت فوت نہ ہو،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے لئے جہنم سے آزادی لکھ دیتا ہے۔(3)
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت	ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مفتی صاحب کا کھانا
	حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ناشتے مىں گندم کے آٹے کى
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …مسلم،کتاب المساجد، باب فضل صلاۃ الجماعة ،ص ۳۲۶،حدیث:۲۵۰
2…  ابو داؤد ،کتاب الصلوٰۃ ،باب ماجاء فی فضل المشی الی الصلوٰۃ ،۱/۲۳۱،حدیث:۵۵۸
3… ابن ماجہ،کتاب المساجد والجماعات،باب صلاۃ الفجر..الخ، ۱/۴۳۷،حدیث:۷۹۸