القابات سے شہرت پائی ۔(1)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تاریخ و مقامِ ولادت
حضرت علامہ مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ۴ جمادی الاولیٰ ۱۳۱۴ھ بمطابق یکم مارچ 1894ء کومحلہ کھیڑہ بستی اوجھیانی (ضلع بدایوں ،یوپی ہند )میں صبح ِصادق کی پرنوراور بابرکت ساعت میں پیدا ہوئے۔(2)شرفِ ملّت حضرت علامہ عبدالحکیم شرف قادریعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِینے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکی تاریخِ ولادت شوال ۱۳۲۴ھ/ ۱۹۰۶ء لکھی ہے۔(3)
والدماجد کے حالات
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے والد ماجد حضرت مولانا محمد یار خان بدایونی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیفارسی درسیات پر عبور رکھتے تھے،انہوں نے جامع مسجد اوجھیانی میں ایک مکتب جاری کیا تھاجس میں طلبہ کو تعلیم دیتے تھے،غالباًشیخ المشائخ حضرت سیّد علی حسین اشرفی میاں کچھوچھویعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیسے بیعت تھے۔(4)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
… حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۶۸ملخصاً
2… حالاتِ زندگی ،حیات سالک ،ص۶۴ملخصاً وغیرہ
3 … تذکرہ اکابرِ اہلِ سنّت ،ص۵۴
4 … تذکرہ اکابرِ اہلِ سنّت ،ص۵۴بتغیر