Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
29 - 68
 کی تیاری میں نظر آنا چاہیےبالخصوص فجر و عشاء میں ہر گھر کے ہر کمرے میں روشنی  ہونی چاہیے شادی بیاہ  اور مختلف قسم کے تہواروں میں تو کفار و فجار بھی خوشیاں مناتے اور چہل پہل کرتے نظر آتے ہیں ۔(1)
عاشقِ نمازِ باجماعت 
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نمازِ باجماعت تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ ادا کرنے کےگویا  عاشق تھے اسی وجہ سے آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کومسلسل چالىس پچاس سال تک دیکھنے والوں نےیہی دیکھا کہ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی کبھی تکبیرِ اُولیٰ فوت نہ ہوئی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے پیش امام صاحب کو حکم دے رکھا تھا کہ کسى بھی بڑی سے بڑی شخصیت کی وجہ سے نمازِ باجماعت میں  آدھے منٹ کى تاخىر بھى نہ ہوہر ایک کو نماز کی خود فکر ہونی چاہیے اگرچہ میں کیوں نہ ہوں ۔(2)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمداِلیاس عطّاؔر قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں اس پر فتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنےاور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنام”مدنی انعامات“ عطافرمائے ہیں چنانچہ مدنی انعام نمبر 2 میں نماز باجماعت کی اہمیت اور فکر پیدا کرتے ہوئے ارشاد 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حالات زندگی ،سوانح عمری ،ص۲۵ملخصا وغیرہ
2  …  حالات زندگی ،سوانح عمری ،ص۲۴ملخصا وغیرہ