Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
27 - 68
	ایک اور مقام پر ارشاد فرماتے ہیں: رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھے ایک دفتر عطا فرمایا  جو حدِّ نظر تک وسیع تھا اور اس میں قیامت تک کے میرے مریدوں کے نام تھے اور مجھ سے فرمایا :قَدْ وُھِبُوْا لَکَیعنی یہ سب تمہیں بخش دیئے گئے۔(1)
غوثِ اعظم عَلَیہِ رَحمَۃُ اللہِ الاَکۡرَم کی مَحَبَّت اور اولیائے عظام کی چاہت اور علمائے کرام کی عقیدت دل میں بڑھانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک،دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے اور خوب خوب رحمتیں اور بَرَکتیں لوٹئے۔
آپ جیسا پیر ہوتے کیا غرض دردر پھروں
آپ سے سب کچھ ملا یا غوثِ اعظم دست گیر
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایک سے زائد گھڑیاں رکھتے 
	حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی رات دو بجے اٹھ کر نمازِ تہجد اور وتر ادا کرتے پھر کچھ دیر وظائف میں مشغول رہتے اس کے بعد  ایک گھنٹہ آرام فرماتےاور پھراٹھ کر وظائف پڑھتے رہتے ،فجرکی سنّت گھر میں ادا کرتے پھر دونوں شہزادوں کو لے کر  مسجد تشریف لے جاتے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے پاس اىک سے زائد گھڑىاں رکھا کرتے تھے اىک کلائى پرہوتی تو  دوسرى جىب مىں،کبھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  … بہجة الاسرار، ص۱۹۳