Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
26 - 68
 فرماتے اور پھر نماز عشاء تک مطالعہ میں مصروف رہتے، عشاء کی نماز باجماعت پڑھ کر سنّت و نوافل گھر میں ادا کرتے اور گیارہ منٹ تک طلبہ سے فقہی مسائل پر گفتگو فرماتے اور  پھر آرام کے لئے تشریف لے جاتے۔(1)
غوثِ اعظم سے والہانہ محبت
	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی زندگی میں قطب ربانی شہباز لامکانی  قندیلِ نورانی غوثِ صمدانی محی الدین حضور سیدنا  غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی نسبت سےگیارہ کے عدد کو بڑی اہمیت دیا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے گھر میں اوپر نیچے سب ملاکر کل گیارہ کمرے تھے ۔(2)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مغرب کے بعدگیارہ منٹ تک  چہل قدمی اور عشاء کے بعدگیارہ منٹ تک  گفتگو کرنااور پھر گھر میں گیارہ کمروں کا ہونا حضور غوثِ اعظم حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے گہری عقیدت و محبت اور الفت کی علامت و نشانی ہے اور عقیدت و محبت کیوں نہ ہوتی  کہ حضور سیدنا  غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ خود ارشاد فرماتے ہیں :میں اپنے مریدوں کاقیامت تک کے لئے توبہ پر مرنے کا (بفضلِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ)ضامن ہوں۔(3)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  … حالات زندگی ،سوانح عمری ،ص۲۴ ملخصاً وغیرہ
2  …١يضاً
  …  بہجة الاسرار،ص۱۹۱