Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
17 - 68
ہونے کی صورت میں اسے انڈر لائن کرسکیں ۔
٭… کتاب کے شروع میں عُمُوماً دو ایک خالی کاغذ ہوتے ہیں ، اس پریادداشت لکھتے رہئے یعنی اشارۃًچند الفاظ لکھ کر اس کے سامنے صفحہ نمبر لکھ لیجئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اکثر کتابوں کے شروع میں یادداشت کے صفحات لگائے جاتے ہیں ۔
٭… مشکل الفاظ پر بھی نشانات لگا لیجئے اور کسی جاننے والے سے دریافت کر لیجئے 
٭… صرف آنکھوں سے نہیں زبان سے بھی پڑھئے کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے ۔
٭… تھوڑی تھوڑی دیر بعد آنکھوں اور گردن کی ورزش کر لیجئے کیونکہ کافی دیر تک مسلسل ایک ہی جگہ دیکھتے رہنے سے آنکھیں تھک جاتیں اور بعض اوقات گردن بھی دُکھ جاتی ہے ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آنکھوں کو دائیں بائیں،اوپر نیچے گھمائيے۔اسی طرح گردن کو بھی آہستہ آہستہ حرکت دیجئے۔
٭… اسی طرح کچھ دیر مُطالَعَہ کر کے دُرود شریف پڑھنا شروع کردیجئے اور جب آنکھوں وغیرہ کوکچھ آرام مل جائے تو پھرمُطالَعَہ شروع کر دیجئے۔
٭… ایک بار کے مُطالَعَہ سے سارا مضمون یاد رہ جانا بَہُت دُشوار ہے کہ فی زمانہ ہاضمے بھی کمزوراور حافظے بھی کمزور ! لہٰذا دینی کتب ورسائل کا بار بارمُطالَعَہ کیجئے ۔
٭… مقولہ ہے: اَلسَّبْقُ حَرْفٌ وَ التَّکْرَارُ اَلْفٌ یعنی سبق ایک حرف ہو اور تکرار ( یعنی دُہرائی ) ایک ہزار بار ہونی چاہئے۔