Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
14 - 68
 کتاب کا خود مطالعہ کرتے اور یاد کر کے سنا دیا کرتے تھے ۔ اسی طرح دوجلدوں پر مشتمل اَلْعُقُودُالدُّرِّيَّه جیسی ضخیم کتاب فقط ایک رات میں مطالعہ فرمالی ۔(1) 
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !	 	صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کااندازِ مطالعہ
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَوراق پلٹنے، صفحات گننے اور اس میں لکھی ہوئی سیاہ لکیروں پر نظر ڈال کر گزرجانے کا نام مطالعہ نہیں۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کتابوں کو محض جمع نہیں کیا بلکہ مسلسل مطالعہ ،غور وفکر اور عملی کوششیں آپ کے کردارِ عظیم کا حصہ ہیں۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کس طرح مطالعہ فرماتے ہیں اس کا اندازہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مطالعہ کے مَدَنی پھولوں سے کیا جاسکتا ہے :
حدیثِ پاک:’’اَلْعِلْمُ اَفضَلٌ مِّنَ الْعِبَادَۃِ‘‘کے اٹھارہ حُرُوف کی نسبت سے دینی مُطالَعَہ کرنے کے 18مَدَنی پھول
(از: شیخِ طریقت ،امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضویدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ)
٭… اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی رضا اور حصولِ ثواب کی نیَّت سےمُطالَعَہ کیجئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حیاتِ اعلیٰ حضرت ، ۱/۷۰،۲۱۳