Brailvi Books

فیضانِ مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
12 - 68
1914ء میں سندِ فراغت حاصل کی ۔ (1)
اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی اِن سب پر رحمت ہو اور اُن کے صَدَقے ہماری مغفرت ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !	 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شوق ِ علم کا دِیاجلتا رہتا 
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کودورِ طالب علمی میں رات مطالعہ  کے لىے جو تىل ملتا تھا وہ تقرىباً آدھی رات تک چلتا۔چراغ تو بجھ جاتا  مگر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کےشوقِ علم کا دِیا جلتا رہتا چنانچہ جب مدرسہ کا چراغ گُل ہوجاتا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہباہر نکل آتے اور گلی میں  جلتے ہوئے بلب کی روشنی مىں بىٹھ کر مطالعہ کرنے میں مصروف ہوجاتے۔(2)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے اسلافِ کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکو مطالعہ کا کس قدر ذوق و شوق تھا اس کا اندازہ ان واقعات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہےچنانچہ
امام محمد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کا شوقِ مطالعہ
    سیّدنا امامِ اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے نامور شاگرد ،مُحَرِّرِ مذہبِ حنفیہ حضرت سیّدنا اِمام محمد بن حسن شیبانی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی ہميشہ شب بیداری فرمايا کرتے تھے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے پاس مختلف قسم کی کتابيں رکھی ہوتی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  …  حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۶۹تا ۷۸ملخصاً 
  2…  حالات زندگی ،حیات سالک ،ص۸۲ملخصاً