اَکْرَہُ اَنْ یَّسُوْءَھَا بےشک فاطمہ میرے جسم کا حصہ ہے، مجھے یہ بات پسند نہیں کہ اسے کوئی تکلیف پہنچے۔ (1)
؏ نبی کی لاڈلی، بیوی ولی کی، ماں شہیدوں کی
یہاں جلوہ نبوت کا ولایت کا شہادت کا (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
قابِلِ رَشْک موت
پیاری پیاری اسلامی بہنو! فُیُوضِ صحابہ وصحابیات وغیرہ اَخیارِ امت سے فیض یاب ہونے کے لئے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! اس مَدَنی ماحول کی برکت سے عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور ان صالحین اُمَّت کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کا ذہن بنتا ہے، آئیے! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر صحابہ وصالحین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُم اَجْمَعِیْن سے فیض یاب ہونے والی ایک اسلامی بہن کی قابلِ رشک مَدَنی بہار مُلاحظہ فرمائیے اور جھومئے، چنانچہ مرکز الاولیا (لاہور) کی ایک ذِمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ میری والِدہ ایک عرصے سے گُردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔ ربیع النُّور شریف کے پُرنور مہینے
________________________________
1 - صحيح البخارى، كتاب فضائل اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم، باب ذكر اصهارالخ، ص۹۴۵، الحديث:۳۷۲۹.
2 - دیوانِ سالِک، ص۳۴.