حضرتِ امامہ بنتِ ابوالعاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا کی وِلادت ہوئی۔ (1)
حضرتِ سیِّدَتُنا رقیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا
جب پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عمر مُبَارک 33 سال تھی تب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی وِلادت ہوئی، حضرتِ عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کے ساتھ نِکاح ہوا۔ (2) حضرتِ زيد بن حارثہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ جس دن جنگ بدر میں مسلمانوں کی فتح کی خوش خبری لے کر مَدِیْنَۃُ الْمُنَوَّرَہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْـمًا پہنچے اسی دن آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے 20 برس کی عمر پا کر انتقال فرمایا۔ (3) آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے شکم اطہر سے حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کے ایک فرزند حضرتِ عبد الله رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ پیدا ہوئے، چار ہجری میں ان کا بھی انتقال ہو گیا۔ (4)
حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ کلثوم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا
حضرتِ سیِّدَتُنا رقیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے انتقال فرمانے کے بعد ربیع الاوّل تین۳ ہجری میں حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ سے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا نِکاح کر دیا۔ حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ
________________________________
1 - المواهب اللدنية، المقصد الثانى، الفصل الثانى فى ذكر اولاده الكرام الخ، ۱ / ۳۹۲، ملتقطًا
2 - المرجع السابق.
3 - شرح الزرقانى على المواهب، المقصد الثانى، الفصل الثانى فى ذكر اولاده الخ، ۳ / ۳۲۴، ملتقطًا
4 - امتاع الاسماع، فصل فى ذكر ابناء بنات الخ، ۵ / ۳۵۵، ملتقطًا.