Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
67 - 77
سَیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا كی اَوْلاد
اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا وہ خوش نصیب اور بلند رتبہ خاتون ہیں جنہوں نے کم بیش 25 برس تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ اقدس میں رہنے کی سعادت حاصِل کی اور سِوائے حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کے کہ وہ حضرتِ ماریہ قبطیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے پیدا ہوئے، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تمام اَوْلادِ اَطہار اِنہیں سے ہوئی (1) آپ مؤمنین کی سب سے پہلی ماں اور رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لانے والی سب سے پہلی خاتون ہیں۔ شہنشاہِ ذی وقار، محبوبِ ربِّ غفّار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نِکاح میں آنے سے پہلے دو مرتبہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا نِکاح ہو چکا تھا، پہلے ابوہالہ بن زُرَارَہ تمیمی سے ہوا۔§ ابوہالہ سے دو فرزند ہِنْد اور ہالہ پیدا ہوئے۔ (2) 
حضرتِ ہند بن ابوہالہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ 
صحابِیِ رسول ہیں، غزوۂ بدر اور ایک قول  کے مُطَابق غزوۂ اُحُد میں شریک



________________________________
1 -    فتح البارى، كتاب مناقب الانصار، باب تزويج النبى صلى الله عليه وسلم خديجة   الخ ، ۷ / ۱۷۲، تحت الحديث:۳۸۱۸، ملتقطًا.
2 - بعض روایات میں ہے کہ پہلے عتیق بن عابد مخزومی سے ہوئی اس کی وفات کے بعد ابوہالہ بن زرارہ تمیمی سے۔ دیکھئے: [المعجم الكبير للطبرانى، ذكر تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة   الخ، ۹ / ۳۹۲، الحديث:۱۸۵۲۲]
3 -    المواهب اللدنية، المقصد الثانى، الفصل الثالث فى ذكر ازواجه   الخ، ۱ / ۴۰۲.