Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
64 - 77
 وفات پائے ابھی 3 یا 5 روز ہی ہوئے تھے (1) کہ دس تاریخ کو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے بھی پیکِ اَجَل کو لبیک کہتے ہوئے آخرت کے سفر کا آغاز فرمایا۔ بوقتِ وفات آپ کی عمر مُبارَک 65 برس تھی۔ (2) 
؏	وہ اُمُّ المسلمیں جو مادرِ گیتی کی عزت ہے
وہ اُمُّ المسلمیں قدموں کے نیچے جس کے جنت ہے
خدیجہ طاہرہ یعنی نبی کی باوفا بی بی
شریکِ راحت و اندوہ پابندِ رضا بی بی
دیارِ جاودانی کی طرف راہی ہوئیں وہ بھی
گئیں دنیا سے آخر سوئے فردوسِ بریں وہ بھی (3) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
غسل اور نمازِ جنازہ
حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ ایمن اور رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چچی حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ فضل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا نے آپ کو غسل دیا۔ (4) چونکہ جس وَقْت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا وِصال ہوا اس وقت تک نمازِ جنازہ کا حکم نہیں آیا تھا اس لئے 



________________________________
1 -    المواهب اللدنية، المقصد الاول، هجرته صلى الله عليه وسلم، ۱ / ۱۳۵، بتقدم وتاخر.
2 -   امتاع الاسماع، فصل فى ذكر ازواج رسول الله صلى الله عليه وسلم، ام المؤمنين خديجة بنت خويلد، ۶ / ۲۸.
3 -   شاہنامہ اسلام، ۱ / ۱۳۵.
4 -    امتاع الاسماع، فصل فى ذكر ازواج رسول الله صلى الله عليه وسلم، ام المؤمنين خديجة بنت خويلد، ۶ / ۳۰.