خُصُوصیات
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو جو کثیر فضائل و مناقِب عطا ہوئے ان میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی خصوصیات بھی ہیں، ذیل میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی چند خصوصیات بیان کی جاتی ہیں، چنانچہ
پہلی خصوصیت
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سب سے پہلے سرورِ کائنات، فخرِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ رشتۂ زوجیت میں منسلک ہوئیں اور اُمُّ المؤمنین یعنی قیامت تک کے سب مؤمنین کی ماں ہونے کے پاکیزہ و اعلیٰ منصب پر فائز ہوئیں۔
دوسری خصوصیت
رسولِ کریم، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی حَیَات میں کسی اور سے نِکاح نہیں فرمایا۔ (1)
تیسری خصوصیت
رسولِ پاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دیگر ازواجِ پاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ کی نسبت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو یہ خصوصیت بھی حاصل ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے کبھی کوئی ایسی بات سرزد نہیں ہوئی جس پر سیِّدِ عالَم،
________________________________
1 - صحيح مسلم، كتاب فضائل صحابة رضى الله عنهم، باب فضائل خديجة الخ، ص۹۴۹، الحديث:۲۴۳۶.