Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
54 - 77
سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ! اس مؤمن کی عَظَمت کے کیا کہنے جسے اللہُ السَّلام عَزَّ  وَجَلَّ خود ”سلام“ فرمائے مزید برآں جنّتی محل کی بشارت بھی سنائے۔
؏	مادرِ اوّلیں اہل ایمان کی
ہے یہ اس کی بزرگی و پاکیزگی
برگزیدہ ہے ربِّ مُحَمَّد کی بھی
عرش سے جس پہ تسلیم نازِل ہوئی
اُس سرائے سلامت پہ لاکھوں سلام
اُس کا جبریل ملحوظ رکھے ادب
جنتی گوہریں§ گھر اُسے بخشے ربّ
کوئی تکلیف اس میں نہ شور و شغب
مَنْزِلٌ مِّنْ قَصَبْ لَا نَصَبْ لَا صَخَبْ§
ایسے  کوشک§  کی  زِینت  پہ  لاکھوں  سلام (1) 
خیال رہے کہ ”یہ واقعہ حُضُورِ انور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے غارِ حرا میں تشریف فرما ہونے کا ہے۔ ایک بار حضرتِ خدیجہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا) ، حُضُور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے لئے کھانا لے کر وہاں حاضر ہوئیں تب حضرتِ 



________________________________
1 - موتی سے بنا ہوا جنتی گھر۔
2 - یاقوت جڑے ہوئے موتی سے بنایا گیا گھر جس میں شور ہے نہ کوئی تکلیف۔ 
3 - محل، بلند وبالا عمارت۔
4 -   برہانِ رحمت، ص۴۹.