بھی حاصل ہے کہ سرورِ دوعالَم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے خاندانوں میں بہت قریبی رشتے داریاں پائی جاتی ہیں، چنانچہ
٭اُمِّ حبیب بنتِ اسد: یہ امّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی پھوپھی ہیں اور رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی والِدہ ماجِدہ حضرتِ سیِّدَتُنا آمِنَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی نانی۔ (1)
٭عوام بن خویلد: اُمُّ المؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے عَلَّاتی (باپ شریک) بھائی ہیں، ان کی ماں قبیلہ بنی مازن بن منصور میں سے تھی۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی جان حضرتِ سیِّدَتُنا صفیہ بنتِ عَبْدُ الْمُطَّلِب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا انہی کے نِکاح میں تھیں۔ اس رشتے سے یہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پھوپھا ہوئے اور حضرتِ صفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا، رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زَوْجہ مطہرہ حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی بھابھی۔
٭حضرتِ ابوالعاص بن ربیع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ: اُمُّ المؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھانجے اور رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے داماد ہیں۔ سرکارِ دوعالم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شہزادی حضرتِ سیِّدَتُنا زینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا انہیں کے نِکاح میں تھیں۔
٭…٭…٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - نسب قريش لمصعب زبير، الجزء السادس، ولد عبد العزى بن قصى، ص۲۰۶، ماخوذاً.