Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
40 - 77
میں بھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے خاندان کے افراد نے سبقت کی اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صحابیت کا شرف پا کر دونوں جہان کی بھلائیوں کے حق دار قرار پائے۔ اختصار کے پیش نظر یہاں اُن میں سے چند کے صرف نام ذکر کئے جاتے ہیں جیسا کہ
٭دنیا میں ہی جنت کی بشارت پانے والے دس مشہور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے ایک ”حضرتِ سیِّدُنا زُبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ۔“ یہ حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھتیجے ہیں۔
٭حضرتِ اسود بن نوفل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ، یہ بھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھتیجے ہیں۔ 
٭حضرتِ حکیم بن حزام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ، یہ بھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھتیجے ہیں۔
٭حضرتِ عمرو بن امیہ بن حارث بن اسد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ، یہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے چچا زاد بھائی ”اُمَیَّہ“ کے بیٹے ہیں۔ 
٭حضرتِ یزید بن زمعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ، یہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے دوسرے چچا زاد بھائی ”اسود“ کے پوتے ہیں۔ 
رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے قرابت داری
اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو ایک شرف یہ