Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
4 - 77
تمیمی سے ہوئی اِس کے فوت ہو جانے کے بعد عتیق بن عابِد مخزومی سے،§ جب یہ بھی وفات پا گیا تو کئی رؤسائے قریش نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو شادی کے لئے پیغام دیا لیکن آپ نے انکار فرما دیا اور کسی کا بھی پیغام قبول نہ کیا چنانچہ اب اکیلے ہی اپنی اولاد کے ساتھ زندگی کے روز وشب گُزَار رہی تھیں۔ حضرتِ نفیسہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا فرماتی ہیں:  ”كُلُّ قَوْمِهَا كَانَ حَرِيصًا عَلَى نِكَاحِهَا لَوْ قَدَرَ عَلَى ذٰلِكَ قَدْ طَلَبُوهَا وَبَذَلُوا لَهَا الأَمْوَالَ قوم کے تمام اَفراد آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے نِکاح کی خواہش رکھتے تھے کہ کاش! وہ اس کی قدرت رکھتے، وہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو شادی کی درخواست کر چکے تھے اور اس مقصد کے لئے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو مال و زر بھی پیش کئے تھے۔“ (1) 
دیانت دار آدمی کی تلاش
حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا بہت ہی زیادہ مال دار خاتون تھیں، دیگر قریشیوں کی طرح آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا بھی تجارت کیا کرتی تھیں، عام لوگوں کی نسبت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا سامانِ تجارت بہت زیادہ ہوتا تھا۔ روایت میں ہے کہ صرف آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے مالِ تجارت سے لدے اُونٹ عام قریشیوں کے اُونٹوں کے برابر ہوتے تھے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا لوگوں کو مزدور



________________________________
1 - بعض رِوایات میں ہے کہ پہلے عتیق سے ہوئی اس کی وفات کے بعد ابوہالہ سے۔ وَاللہُ وَرَسُوْلُہٗ اَعْلَم.  دیکھئے : [المعجم الكبير للطبرانى، ۹ / ۳۹۲، الحديث:۱۸۵۲۲]
2 -   الطبقات الكبرىٰ، ذكر تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة   الخ، ۱ / ۱۰۵.