Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
39 - 77
 ابوجہل کو مارا جس سے اس کا سر زخمی ہو گیا اور پھر خوب پاؤں سے روندا۔ (1) 
واضح رہے کہ حضرتِ حکیم بن حزام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ اور ابوالبختری دونوں حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھتیجے ہیں۔ حضرت حکیم بن حزام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ، اُمُّ المؤمنین حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھائی ”حزام“ کے بیٹے ہیں اور ابوالبختری آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے چچا زاد بھائی ”ہاشم“ کے بیٹے ہیں۔
ظالمانہ مُعَاہدے کا خاتمہ
بنی ہاشم کو شعبِ ابی طالب میں محصور ہوئے جب تین برس (2) کا عرصہ گزر چکا تو قریش کی جانِب سے ہی اس ظالمانہ مُعَاہدے کو ختم کرنے کی تحریک ہوئی، اس سلسلے میں ہشام بن عمرو پیش پیش تھے، انہوں نے سب سے پہلے زُہَیر بن ابو اُمَیَّہ، مطعم بن عدی اور حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے بھتیجے حضرتِ حکیم بن حزام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ اور ابوالبختری سے بات کی۔ سب نے اس کی رائے سے اتفاق کیا اور پھر یہ حضرات بنی ہاشم کی حمایت میں ظالمانہ مُعَاہدہ ختم کرنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے۔ (3) 
شرفِ اسلام
دیگر معاشی و مُعَاشرتی اور خاندانی اعزازات وکرامات کے علاوہ قبولِ اسلام 



________________________________
1 -   سيرت ابن هشام، خبر الصحيفة، ۲ / ۵، ملتقطاً.
2 -   الطبقات الكبرىٰ، ذكر حصر قريش   الخ، ۱ / ۱۶۳.
3 -   سيرت ابن هشام، حديث نقض صحيفة قريش، ص۱۹، ملخصاً.