Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
3 - 77
قریش کی ایک باکِردار خاتون
حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا قبیلہ قریش کی ایک بہت ہی باہمت، بلند حوصلہ اور زِیْرَک (عقل مند) خاتون تھیں، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو بہت بہترین اوصاف سے نوازا تھا جن کی بدولت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا جاہلیت کے دَورِ شر وفساد میں ہی طاہِرہ کے پاکیزہ لقب سے مشہور ہو چکی تھیں۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی اعلیٰ صفات اور اعزازات کا ذِکْر کرتے ہوئے آپ کی سہیلی حضرتِ سیِّدَتُنا نفیسہ بنتِ منیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا فرماتی ہیں:  ”كَانَتْ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ امْرَأَةً حَازِمَةً جَلْدَةً شَرِيفَةً مَعَ مَا أَرَادَ اللّٰهُ بِهَا مِنَ الْكَرَامَةِ وَالْخَيْرِ وَهِیَ يَوْمَئِذٍ أَوْسَطُ قُرَيْشٍ نَسَبًا وَّأَعْظَمُهُمْ شَرَفًا وَّأَكْثَرُهُمْ مَالًا یعنی حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا دُور اندیش، سلیقہ شعار، پریشانیوں اورمصیبتوں کے مقابلے میں بہت بلند حوصلہ وہمت رکھنے والی اور معزز خاتون تھیں، ساتھ ہی ساتھ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو عزت وشرف اور خیر وبھلائی سے بھی خوب نوازا تھا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا قریش میں اعلیٰ نسب رکھنے والی، بہت ہی بلند رتبہ اور سب سے زیادہ مالدار خاتون تھیں۔“ (1) 
اوّلین اِزْدِواجی زندگی
دو۲ مرتبہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی شادی ہو چکی تھی پہلے ابوہالہ بن زُرَارَہ 



________________________________
1 -   الطبقات الكبرىٰ، ذكر تزويج رسول الله صلى الله عليه وسلم خديجة الخ، ۱ / ۱۰۵.