تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں پیغامِ نِکاح بھیجا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خاطِر شاہانہ زندگی کو ٹھکرا دیا اور ہر کٹھن سے کٹھن مرحلے میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ساتھ دیا۔
دُعا
اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے قدموں کی دُھول کے صدقے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں بھی ایسا جذبہ عقیدت اور ایسی توفیق سعید عطا فرمائے کہ ہم اپنا تن من دھن سب کچھ حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر قربان کرنے والیاں بن جائیں، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعلیمات کو عَمَلی طور پر اَپنائیں، دِیْنِ اِسلام کی خوب خوب خدمت کرنے کی سعادت پائیں اور اس راہ میں آنے والی کسی بھی مشکل کو خاطِر میں نہ لائیں ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم.
کروں تیرے نام پہ جاں فِدا نہ بس ایک جاں دو جہاں فِدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا کروں کیا کروروں جہاں نہیں (1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭…٭…٭…٭
________________________________
1 - حدائق بخشش، حصہ اوّل، ص ۱۰۹.