Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
21 - 77
بَرات کا کھانا
نِکاح کے بعد حضرتِ سیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے عَرْض کیا:  اپنے چچا سے فرمائیے کہ اُونٹوں میں سے ایک اُونٹ ذَبْح کر کے لوگوں کو کھانا کِھلائیں۔ اس کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائیے اور اپنی اہلیہ سے باتیں کیجئے۔ چنانچہ لوگوں کو کھانا کِھلانے کے بعد رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے اور حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے باتیں فرمائیں، اس سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آنکھوں کو ٹھنڈک عطا فرمائی۔ ابوطالِب نے اس شادی پر بڑی مَسَرَّت کا اِظہار کیا اور کہا:  ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنَّا الْکَرْبَ وَ رَفَعَ عَنَّا الْھُمُوْمَ سب خوبیاں اس ذات کے لئے جس نے ہم سے مصیبتیں دُور فرمائیں اور ہم سے غموں کو اٹھایا ۔“ (1) 
اس طرح شادی کی یہ پُرسعید تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مقامِ غور...!!
پیاری پیاری اسلامی بہنو! اے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کا دم بھرنے والیو! غور کرو کہ دوجہاں کے تاجور، محبوبِ ربِّ داور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نِکاحِ مُبارَک کی یہ عظیمُ الشَّان و عدیمُ الْمِثَال تقریب کس



________________________________
1 -    المرجع السابق، ص۳۸۹.