Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
19 - 77
 اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجیت میں آکر قیامت تک کے تمام مؤمنین کی ماں یعنی اُمُّ المؤمنین ہونے کا شرف حاصِل کیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ابوطالِب کا خطبہ
سرکارِ نامدار، مکے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  ساتھ حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے عَقْدِ نِکاح کے اس مُبارَک موقع پر ابوطالِب نے ایک بلیغ خطبہ پڑھا جس کا مضمون یہ ہے:  ”سب تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے جس نے ہمیں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  کے فرزند حضرتِ اسمٰعیل عَلَیْہِ السَّلَام  کی نسل سے بنایا، ہمیں مَعَدّ و مُضَر کی لڑی سے پیدا فرمایا، اپنے گھر کعبہ کا مُحافِظ اور حَرَم شریف کا متولی بنایا، ہمارے لئے ایسا گھر بنایا جس کا حج کیا جاتا ہے، ایسا حَرَم بنایا جس میں آنے والا امان میں رہتا ہے اور ہمیں لوگوں پر حاکم بنایا ۔ یقیناً میرا یہ بھتیجا مُحَمَّد بِن عَبْدُ اللہ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ایسا جوان ہے کہ کوئی مَرد اِس کے ہم پلہ نہیں، یہ سب پر بھاری ہے، مال میں اگرچہ کم ہے لیکن مال ڈھلتی چھاؤں ہے جو ایک سے دوسرے کے پاس منتقل ہوتا رہتا ہے جبکہ میرا بھتیجا ان اعلیٰ نسب لوگوں میں سے ہے جن کی قرابت داری تم جانتے ہو۔ اس نے خدیجہ بنتِ خُوَیْلِد کو نِکاح کا پیغام دیا ہے اور میرے مال میں سے اتنا اتنا مال نقد اور اُدھار بطورِ  مہر دیا ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! اس کے بعد میرے اس بھتیجے کے لئے بہت بڑی خبر اور بہت بزرگی والا مُعَاملہ ہے۔“ () 



________________________________
1 -    المواهب اللدنية، المقصد الاول، ذكر حضانته صلى الله عليه وسلم، ۱ / ۱۰۱.