Brailvi Books

فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ
15 - 77
وَسَلَّم کا اِخْتِلاف ہو گیا تھا۔جب حضرتِ خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے تجارت میں پچھلے برسوں کی نسبت بہت زیادہ نفع دیکھا تو طے شدہ مقدار سے بھی دُگنا مال آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں پیش کر دیا۔ (1) 
وَرَقہ بن نوفل سے تذکرہ
وَرَقہ بن نوفل، حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے چچا زاد بھائی تھے، انہوں نے دین عیسائیت اختیار کر لیا تھا، آسمانی کُتُب کا مُطالَعَہ بھی کیا ہوا تھا اور ایک بڑے عالم تھے۔ حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے فِرِشتوں کا حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر سایہ کرنا اور نَسْطُورا  راہِب اور دیگر واقعات کا تذکِرہ جب وَرَقہ بن نوفل سے کیا تو وہ کہنے لگے: ”لَئِنْ کَانَ ھٰذَا حَقًّا یَا خَدِیْجَۃُ اِنَّ مُحَمَّدًا لَنَبِیُّ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ قَدْ عَرَفْتُ اَنَّہٗ کَائِنٌ لِھٰذِہِ الْاُمَّۃِ نَبِیٌّ یُنْتَظَرُ ھٰذَا زَمَانُہٗ  یعنی اے خدیجہ! اگر یہ سچ ہے تو بے شک مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِس اُمَّت کے نبی ہیں، میں پہچان گیا ہے ہوں کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس اُمَّت کے وہی نبی  ہیں جن کا انتظار کیا جا رہا تھا، یہ آپ کا ہی زمانہ ہے۔“ (2) 
رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ  نِکاح کا سبب
پیاری پیاری اسلامی بہنو! محبوبِ خدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ حضرت سیِّدَتُنا خدیجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے نِکاح کا ایک سبب تو یہی



________________________________
1 -    سبل الھدی والرشاد، جماع ابواب بعض الامور الخ، الباب الثالث، ۲ / ۲۱۶، بتقدم وتأخر.
2 -    السیرة النبوية لابن اسحاق، حديث بنيان الكعبة، ۱ / ۱۶۱.