Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
8 - 71
گلے لگایا اور فرمایا: یہ سِیم وزَر(سونے چاندی) کے چند سکے تمہاری پہچان نہیں، تمہارا تخت مَسندِ علم ہے اور تمہارا تاج دستارِ فضیلت ہےاور یہی تمہاری شناخت ہے۔  (1)
میٹھے میٹھے  اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!حضرت شیخ بہاء الدین زکریا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے چچا نے کس طرح اپنے بھتیجے کے طلبِ علمِ دین کے جذبے کو سراہا اور بخوشی انہیں علمِ دین حاصل کرنے کے لئے اجازت عطا فرمادی ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی اولاد یا  جو ہماری  سرپرستی میں ہوں انہیں علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیں اور جو علم دین حاصل کرنے کا ذوق شوق رکھتے ہوں ان کی حوصلہ افزائی بھی کریں ۔فی زمانہ بہت سے لوگ اپنی اولاد کو سنّتوں بھرے  مدنی ماحول کے قریب نہیں آنے دیتے ،کبھی مدنی قافلے میں سفر سے منع کرتے ہیں تو کبھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت پر ناراضی کا اظہارکرتے ہیں۔ایسے لوگ اس واقعے سے عبرت حاصل کریں چنانچہ 
مَدَنی ماحول سے روکا تو ہیروئنچی بن گیا
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ(حیدر آباد،بابُ الاسلام پاکستان) کا ایک نوجوان غالِبًا 1988؁ء میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوا۔ نَمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ چہرے پر داڑھی شریف سجالی،سر پرعِمامہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … اللہ کے ولی، ص۴۰۴،۴۰۳