Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
6 - 71
 کے والدِ بزرگوار حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد غوث قاضی مقرر ہوئے۔ اسی عرصے میں شیخ الاسلام بہاؤ الدىن زَکَرىا ملتانى قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے نانا مولانا حسام الدىن ترمذى رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بھى اپنے وطن سے آ کر  کوٹ کروڑ مىں آباد ہو گئے۔ (1)
مادَرزَاد  ولی
 شیخ الاسلام حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی مادرزاد ولی تھے۔ بزرگی کے آثار تو وقتِ ولادت ہی پیشانی پر ہُویدا(ظاہر) تھے۔ منقول ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  بچپن میں بھی رمضان المبارک میں دن کے وقت دودھ نہ پیتے تھے۔(2) آثار و علاماتِ ولایت بچپن ہی سے ظاہر ہونے لگی تھیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے والِدِ ماجد حضرت وجیہہ الدین محمدغوث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ آپ کے پاس تلاوتِ قرآنِ کریم کرتے تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ماں کا دودھ چھوڑ کر تلاوت کی طرف متوجہ ہو جاتے۔گویا قرآن سُن رہے ہوں۔(3)
ابتدائی تعلیم اور حفظِ قرآنِ کریم
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جب ہوش سنبھالا تو والدِ ماجد نے مکتب میں داخل
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص۲۹ تا۳۵  ملخصاً، اللہ کے ولی، ص۴۰۲
2 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص۴۰، اللہ کے ولی، ص۴۰۲ ملخصاً
3 … تذکرہ اولیائےپاک و ہند،ص۳۶،تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی،ص۴۰، اللہ کےخاص بندے، ص۵۴۰، اللہ کے ولی، ص۴۰۳ ملخصاً