آرہى تھىں اور تمام مسجد مُرَصَّع و مُذَہَّبْ بن چکى تھى۔تمام جماعت کھڑى ہوگئى اور انہوں نے اقرار کىا کہ بے شک مردانِ خدا مىں اىسى ہى کمالىت ہوتى ہے۔(1)
ولی اللہ کی دست بوسی کی برکت سے بخشا گیا
منقول ہے کہ مدینۃالاولیاء ملتان شریف میں ایک شخص جو بظاہر بڑا ہی گناہگار تھا فوت ہوگیا۔ بعدِ وفات کسی نے خواب میں دیکھا تو پوچھا: مَافَعَلَ اللہُ بِکَ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تیرے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ اس نے کہا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے بخش دیا۔ دیکھنے والے نے پوچھا: کس عمل کے سبب؟ اس نے کہا کہ میرے پاس اور تو کوئی نیک عمل نہ تھا مگر ایک روز شیخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی راستے سے گزر رہے تھے تو میں نے آگے بڑھ کر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی دست بوسی کی تھی، بس اسی عمل کے سبب اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے میری مغفرت فرما دی۔(2)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
لکڑیوں کا گٹھا سونا کردیا
شیخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیایک بار
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ حضرت بہاء الدین زکریا ،ص ١٩١
2 … احوال و آثار حضرت بہاء الدین زکریاملتانی، ص۱۳۰