Brailvi Books

فیضانِ بہاءُالدِّین زَکَرِیّا ملتانی
57 - 71
میل کچیل کو جلا ڈالتی ہے اور جب محبت مستحکم ہو جاتی ہے تو ذکر مشاہدہ کے ساتھ ہوتا ہے اور یہی وہ ذکر کثیر ہے جس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے فلاح وکامیابی کا وعدہ فرمایا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
وَاذْکُرُوا اللہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿ۚ۴۵﴾ (1)
ترجمۂ کنزالایمان:اور اللّٰہ  کی یاد بہت کرو  کہ تم مراد کو پ(2)
اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ذکر سے حرص، حسد اور کاہلی دور ہوجاتی ہے نیز ذکراللہ سے انسان اپنے برے اخلاق و صفات سے آگاہ ہوجاتاہے اور اخلاقِ رذیلہ سے اپنے آپ کو پاک صاف کر لیتا ہے اور اس کے دل  میں اخلاقِ رذیلہ کی کوئی بو باقی نہیں رہتی۔  (3)
جسم، روح  اور دین کی سلامتی کا راز
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکاقول ہے:کم کھانے میں جسم کی اور گناہوں کو چھوڑ دینے میں روح کی سلامتی ہےاور نبیٔ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر درود و سلام بھیجنے میں دین کی سلامتی ہے ۔ (4)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … پ۱۰،الانفال:۴۵
2 … اخبار الاخیار، ص۲۸
3 … تذکرہ مشائخ سہروردیہ قلندریہ، ص۱۴۹
4 … اخبار الاخیار، ص٢٨