بھرے ملفوظات بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سر چشمہ ہیں اور عوام وخواص کے لئے معلومات کا اَنمول خزانہ ہیں ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اِن ملفوظات کو پڑھنے ، یاد رکھنے اور اِن پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
عادات ِذمیمہ چھوڑ دے
جو شخص تصوف کی دنیا میں داخل ہونے کا آرزو مند ہو اسے چاہیے کہ سونے سے پہلے توبہ کرے اور اپنے دل کو عاداتِ ذمیمہ(بُری عادتوں) سے پاک کرے۔ حضرت شیخ الشیوخ شہاب الدین عمر سہروردی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکے قول کے مطابق وہ عاداتِ ذمیمہ یہ ہیں: غِل(یعنی بغض و کینہ)، غَش(دھوکہ)، حِقد(عَدوات)، حسد، حرص، کِبر(تکبر)، بُغض، رِیا اور غضب۔ شیخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی (قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی) نے فرمایا ہے کہ جب تک آدمی دل کو ان اَوصاف ذَمیمہ سے پاک نہ کرلے، گلیم (گِ-لِ-ی-م)یعنی کمبل اور صوف پہننا روا نہیں۔(1)
زُہد کی تعریف
حضرت بابا فرید الدین مسعودگنج شکر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں اور بَرادرَم بہاءالدین یکجا بیٹھے تھے۔ زہد کے بارے میں بات چل نکلی۔ شیخ الاسلام حضرت شیخ بہاءالدین زکریا ملتانی نے فرمایا: زہد تین چیزوں کا نام ہے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 … تذکرہ حضرت بہاءالدین زکریا ملتانی، ص۱۴۲